ابنا: پیرکو جنوبی کوریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے حکام کے مطابق مغربی ساحلی علاقوں میں تندوتیز ہواؤں کے باعث سینکڑوں بجلی کے کھمبے ، سائن بورڈز اوردرخت جڑوں سے اکھڑ گئے جس سے جنوب مغربی علاقوں میں 3 لاکھ 20 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ شاہراہوں اور دیگر املاک کو بھی اس سے نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں سمندری طوفان کے باعث 601 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس سے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ............
/169